• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں افغان طالبان کے ڈورنز مار گرائے، آئی ایس پی آر

کراچی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحدپار ڈرون پروازیں ہوئی جس پر پاکستان نے مؤثرجوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون مار گرائے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا فضائی دفاعی نیٹ ورک متحرک ہے، موثرجوابی کارروائی کے نتیجے میں ڈرون مار گرادیئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے چاروں آنے والے ڈرونز کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان کے ہتھکنڈے افغان عوام کو گمراہ کرنے کیلئے ہیں، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی سرپرستی ترک کرے، پاکستان کی مسلح افواج مکمل چوکس، وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت پر عزم ہیں۔
اہم خبریں سے مزید