• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم زخیرہ اندوزی، کریک ڈاؤن کا حکم عوام کے استحصال کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کریک ڈان شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے‘ناجائز منافع خوروں کوعوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔منگل کووزیراعلیٰ ہاؤس میں گندم کی دستیابی‘ذخائر کی صورتحال اور مارکیٹ کے رجحانات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ بھر میں گندم اور آٹے کی مناسب نرخوں پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید