• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: کرسی پر نماز پڑھتے ہوئے نگاہ کہاں رکھنی چاہیے؟ یعنی تلاوت کے دوران، رکوع، سجود اور قعدے کی حالت میں نگاہ کہاں رکھنی چاہیے ؟

جواب: کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں قرأت اور قعدہ کے دوران نگاہ گود کی طرف، اور سجدہ کی حالت میں ناک پر رکھنی چاہیے، تاکہ خشوع وخضوع برقرار رہے۔

البتہ بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے رکوع کے دوران کوئی جگہ نگاہ کے لیے متعین نہیں ہے، لہٰذا رکوع کی حالت میں یہ مستحب ہے کہ رکوع میں جہاں نظر پڑے، وہیں نظر رکھے۔(حاشیۃ الطحطاوی علیٰ مراقی الفلاح، کتاب الصلوٰۃ،فصل فی آداب الصلوٰۃ،ص: 276،ط:دارالکتب العلمیۃ، فتاویٰ شامی،کتاب الصلوۃ ، آداب الصلوٰۃ،ج:1،ص:477،ط:سعيد۔ فتاویٰ دار العلوم دیوبند، کتاب الصلاۃ، 2/156)

اقراء سے مزید