• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے پاؤں کس طرح رکھیں؟

آپ کے مسائل اور ان کا حل

سوال: کرسی پر نماز پڑھتے ہوئے ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں پر رکھ کر یا ایک ٹانگ کو دوسری ٹانگ پر رکھ کر نماز ادا کرنے کا کیا حکم ہے؟ پاؤں کس طرح رکھنے چاہییں؟

جواب: کرسی پر نماز پڑھنے والے کو چاہیے کہ دونوں پاؤں زمین پر معمول کے مطابق اس طرح رکھے جیسے قیام کی حالت میں رکھتے ہیں، یعنی پاؤں کی انگلیوں کا رخ قبلے کی طرف ہو اور دونوں پاؤں کے درمیان معتدل فاصلہ ہو۔

بغیر عذر کے ایک پاؤں کو دوسرے پر رکھنا یا ایک ٹانگ کو دوسری ٹانگ پر رکھنا درست نہیں۔(شامی، کتاب الصلاۃ، باب صفۃلصّلاۃ، 1/ 444 ردّ المحتار، ط: سعيد)

اقراء سے مزید