• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اوقاف پنجاب، 2سابق نگرانوں ،ایک چوکیدا رکی 5، 5 سال کی ملازمت ضبط

لاہور(خبرنگار) چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے پیڈا (PEEDA) ایکٹ 2006ء کے تحت فرائض میں سنگین غفلت، مالی بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات ثابت ہونے پر افسران اور ملازمین کے خلاف سزاؤں کے حتمی احکامات جاری کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، دربار حضرت بابا بلھے شاہؒ (قصور) کے نذرانہ کیش بکسوں سے لاکھوں روپے کی چوری سے متعلق پہلی انکوائری ڈی جی مذہبی امور اور ڈائریکٹر فنانس/ڈپٹی سیکرٹری پر مشتمل کمیٹی نے کی جس میں الزامات ثابت ہوئے، اور بعد ازاں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کی طرف سے ذاتی سماعت (پرسنل ہیرنگ) دینے کے بعد انکوائری کمیٹی اور ہیرنگ افسر کی سفارشات پر سابق مینیجر اوقاف قصور طارق محمود نجمی پر 13,18,955 روپے کی ریکوری عائد کرنے سمیت ان کی اور سابق نگرانوں محمد ریاض، محمد شریف اور سابق چوکیدار محمد رمضان کی 5، 5 سال کی ملازمت ضبط کر کے انہیں کیش ہینڈلنگ یا دربار پوسٹنگز کے لیے مستقل نااہل کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید