لاہور(خصوصی نمائندہ)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے تحقیق کے معیار کو عالمی سطح پر لے جانے اور اعلیٰ طبی تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پی ایچ ڈی پروگرامز میں اہم اصلاحات متعارف کرا دی ہیں۔ اب ہر پی ایچ ڈی سکالر کے لیے ڈگری حاصل کرنے سے قبل اپنے متعلقہ شعبے میں کم از کم تین قومی اور ایک بین الاقوامی کانفرنس یا سیمینار میں شرکت لازمی ہوگی۔ یہ فیصلہ جمعرات کو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (ASRB) کے 227ویں اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد فہیم اشرف کو فارنزک سائنسز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی منظوری بھی دی گئی۔