لاہور(شوبز رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے زیرِ اہتمام سرکاری حج اسکیم کے تحت افسران و ملازمین کے لیے حج قرعہ اندازی کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء محمد نواز گوندل نے قرعہ اندازی کی، جس کے نتیجے میں کلرک غلام مصطفیٰ اور سکیورٹی گارڈ غلام رسول حج کی سعادت کے لیے منتخب قرار پائے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عمیر حسن، ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریری اینڈ آرکائیوز محمد عارف سمیت الحمراء کے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔