ملتان( سٹاف رپورٹر) انر ویل ڈسٹرکٹ 340 کے زیر اہتمام سال2026-27ء کی انسٹالیشن کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کی مہمان خصوصی نیشنل نمائندہ مسز عالیہ عا مر تھیں جب کہ صدارت ڈسٹرکٹ چیئرمین شمائلہ شوکت نے کی، تقریب میں مہمان خصوصی ملک سجاد نانڈلہ، فادیہ کاشف، وائس چیئرمین سمیرا قیوم، ای ایس او ارم مجاہد، طاہرہ نجم، آئی ایس او سعدیہ نواز، ڈسٹرکٹ بلیٹن ایڈیٹر زہرہ رضوی، کانفرنس چیئرمین ام کلثوم، اور عائشہ جاوید، فرازنہ شوکت سمیت دیگر نے شرکت کی، ڈ سٹرکٹ چیئرمین شمائلہ شوکت نے کہا کہ سماجی خدمت عظیم نیکی ہے، تقریب کے اختتام پر مہمانان خصوصی، معزز شرکا ڈسٹر کٹ عہدے داروں اوراعلیٰ کارگردگی کے حامل ممبران میں یادگاری شیلڈز،ایوارڈ اور اسناد تقسیم کی گئیں۔