• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگا سیوریج منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہیں‘ ایم ڈی واسا

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق واسا ملتان پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت میگا سیوریج منصوبوں کی بروقت اور اعلیٰ معیار کیساتھ تکمیل کیلئے سرگرم عمل ہے۔ شہر بھر میں مؤثر نکاسی آب کا نظام قائم کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے‘ منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل شوکت نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری میگا سیوریج منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور منصوبوں پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں، معیارِ تعمیر، حفاظتی اقدامات اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ایم ڈی واسا نے نشتر روڈ، ڈیرہ اڈا چوک سے پل شوالہ، ابدالی مسجد روڈ، کارڈیالوجی سینٹر سے ڈیرہ اڈا جاری سیوریج منصوبوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران و انجینئرز سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی‘ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے طبی مرکز نشتر ہسپتال کے اطراف سیوریج کے دیرینہ مسائل کے مستقل حل کے لیے ڈسٹرکٹ جیل چوک سے نشتر فلائی اوور تک 24 انچ قطر کی 3,100 فٹ طویل سیوریج لائن بچھانے کا کام تقریباً ایک ماہ قبل مکمل کر لیا گیا تھا۔ واسا نے سیوریج لائن کی تنصیب اور مین ہولز کی تعمیر مکمل کرنے کے بعد تقریباً تین ہفتے قبل مذکورہ سائٹ پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دی تھی، جہاں اب سڑک کی تعمیر کے لیے سینڈ فلنگ اور فلڈنگ کا عمل جاری ہے۔ڈیرہ اڈا چوک سے پل شوالہ تک جاری منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا کہ 24 انچ قطر کی مجموعی 4,100 فٹ سیوریج لائن میں سے 3,800 فٹ لائن بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
ملتان سے مزید