• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر جلالپور میں فائرنگ سے3افراد زخمی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) صدر جلالپور کے علاقے میں گولیاں لگنے سے 3افراد زخمی‘ تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل‘ پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی‘ پولیس کے مطابق انصر ‘ اشفاق اور ارشد شادی سے واپس گھر جارہے تھے کہ بستی شجرانی موضع شینی میانی کے قریب ملزمان سجاد ، اکبر اور عرفان جو نامعلوم افراد کے ہمراہ گھات لگاکر بیٹھے تھے نے فائرنگ کرکے تینوں افراد کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے‘زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے تینوں زخمیوں کو نشتر ہسپتال ریفر کردیا، نشتر ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق انصر کو پیٹ میں اور اشفاق اور ارشد کو ٹانگوں پر لگی‘ انصر کی حالت تشویشناک ہے‘ اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور فائرنگ کے متعلق ابتدائی تفتیش کا آغاز کیا تو معلوم ہوا کہ مضروب اور ملزم پارٹی کے مابین دو ماہ قبل بھینس چوری کے معاملہ پر پنچایت ہوئی تھی فریقین میں جھگڑا ہوا تھا اور فائرنگ کی وجہ بھی یہی ہے‘ پولیس نے ملزمان کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید