جہانیاں ( آن لائن ) پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم کا 91واں یوم پیدائش 6جولائی کو منایا جائے گا۔ ایم ایم عالم کا صل نام محمد محمود عالم تھاوہ 6 جولائی1935کو کلکتہ میں پیدا ہوئے، 1952میں پاکستان ائیرفورس میں شامل ہوئے۔ 1965کی پاک بھارت جنگ میں سرگودھا کے محاز پر ایک ڈاک فائٹ کے دوران پانچ انڈین ہنٹر جنگی طیارے ایک منٹ کے اندر مار گرائے جن میں چار تیس سیکنڈ کے اندر مار گرائے تھے، یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا۔