• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ایم ہاؤس میں تعینات ٹریفک اہلکار نے کن پٹی پر گولی مار کر خودکشی کرلی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سی ایم ہاؤس میں تعینات ٹریفک اہلکار نے مبینہ طور پر اپنی کن پٹی پر گولی مار خود کشی کرلی، تفصیلات کے مطابق سول لائن تھانے کی حدود ڈاکٹر ضیاء الدین احمد خان روڈ پر واقع سی ایم ہاؤس کے گیٹ نمبر 1پر واقع چوکی فائرنگ کے واقعے میں ٹریفک پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل نواز ندیم قریشی ولد محمد حنیف جاں بحق ہوگیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر متوفی اہلکار کی میت کو جناح اسپتال منتقل کیا، ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق ٹریفک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نواز ندیم نے دوران ڈیوٹی اپنے سر پر گولی مار کر خودکشی کی ہے، پی آئی ڈی سی ٹریفک سیکشن کے ایس او سرفراز سیال نے بتایا کہ متوفی پی آئی ڈی سی ٹریفک سیکشن میں تعینات نہیں تھا بلکہ وہ وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس میں ڈیوٹی انجام دیتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید