کراچی (نیوز ڈیسک) دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے برج خلیفہ/ دبئی مال میٹرو اسٹیشن پر بس اور ٹیکسی سروس روڈ کو 2026ء کے اختتام تک عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آر ٹی اے کے مطابق سڑک کو میٹروسٹیشن کی توسیع کو آسان بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے، جہاں سے روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں، بالخصوص وہ سیاح اور زائرین جو ڈاؤن ٹاؤن دبئی، دبئی مال اور برج خلیفہ کی طرف جاتے ہیں۔