اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم نامہ کے ذریعے ایم ٹیگ کے بغیر یا کم بیلنس پر 50فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی کیلئے جاری نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا 30 مئی 2025 کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے اتھارٹی کو اضافی ٹول ٹیکس وصول کرنے سے روک دیا ۔