• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر کے جعلی دستخط غیر قانونی مراعات پروٹوکول حاصل کرنے والا شخص گرفتار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )اسپیکر کے جعلی دستخط کے ذریعے غیر قانونی مراعات ،پروٹوکول حاصل کرنے والا شخص گرفتار،ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ۔اطلاعات کے مطابق ضلع گھوٹکی سے تعلق رکھنے والا عبدالواجد نامی شخص مبینہ طور پرخود کو قومی اسمبلی میں گریڈ 17 کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے نہ صرف سرکاری اہلکاروں اور پولیس کو اس جعلی حیثیت کے ذریعے گمراہ کر کے غیر قانونی مراعات اور پروٹوکول حاصل کرتا رہا بلکہ عام شہریوں کو مختلف طریقوں سے ہراساں کرنے اور دباؤ میں رکھنے میں بھی ملوث رہا۔
اہم خبریں سے مزید