• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ: 13 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پیش رفت رپورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کےآئینی بینچ نے خاتون سمیت13لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر اگست کے پہلے ہفتے میں پیش رفت رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے دولاپتہ افراد کی گھر واپسی کی پولیس رپورٹ پردیگر افراد کی بازیابی اقدامات کے حوالے سےاستفسار کیا گیا۔۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیاقت آباد کے علاقے سے لاپتا خاتون شاہجاں واپس آگئی ہیں، نیو کراچی کے علاقے سے لاپتا احمد رضا بھی گھر واپس آگیا ہے۔عدالت نے دونوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کو نمٹا دیا۔
اہم خبریں سے مزید