• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ٹیکس محتسب کا ایف بی آر کو انتظامی پروٹوکول مرتب کرنے کا حکم

اسلام آباد(تنویر ہاشمی )وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو ٹیکس محتسب کی سفارشات پر عمل درآمد کے لیے انتظامی پروٹوکول مرتب کرنے کےاحکامات دے دیئے ،ایف بی آر کو سفارش کی گئی کہ وہ ایف ٹی او کی سفارشات پر عمل درآمد اور قانونی ٹیکس اختیارات کے استعمال میں ہم آہنگی کے لیے ضابطۂ کار وضع کرے،یہ سفارش ٹیکس ریفنڈز سے متعلق ایک شکایت میں عمل درآمد کی کارروائی نمٹاتے ہوئے کی گئی۔ سماعت کے دوران محکمہ نے ایف ٹی او کو آگاہ کیا کہ محتسب کی سفارشات جاری ہونے کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 12کے تحت ترمیمی اسیسمنٹ آرڈر جاری کیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید