اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا سب سے بڑا سرمایہ، حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی معیاری تربیت فراہم کرے تو یہ ملک کا قرضہ اتار دیں گے۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر تعلیم مفت کردے گی، بھارت کی آئی ٹی برآمدات ڈھائی سو ارب ڈالر ، پاکستان کی صرف چار ارب ڈالر ہیں جو باآسانی پچیس ارب تک جاسکتی ہیں ، بنو قابل حقیقی گیم چینجر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ بنو قابل گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔