• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس کے ہتھیار ڈالنے تک غزہ کی تعمیر نو نہیں ہوگی‘ نتن یاہو

القدس (اے ایف پی / نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہونے واضح کیاہے کہ ٹرمپ نے اسرائیل کو لبنان میں سرنگوں کو نشانہ بنانے سے نہیں روکا‘یہ من گھڑت اور جھوٹی خبر ہے‘انہوں نے مجھ سے اس بارے میں کچھ نہیں کہا اور نہ ہی میں نے ان سے پوچھا‘حماس کے ہتھیار ڈالنے تک غزہ کی تعمیرنونہیں ہوگی ۔ نتن یاہو نے اتوار کے روز دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے بعض عیسائی دیہات نے حزب اللہ کے جنگجوؤں سے تحفظ حاصل کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ الحاق کی درخواست کی ہے۔نتن یاہو نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں بتایاکہ ہم عیسائیوں کو حزب اللہ کے ان متعصب پسندوں سے بچاتے ہیں جو انہیں مارنا چاہتے ہیں اور ہم ہر جگہ عیسائیوں کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید