ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوانتظامیہ نے محکمانہ کیس کی شنوائی کرتے ہوئے ایک ایس ڈی او کو ملازمت سے برطرف کردیاہے۔ چیف انجینئر (پلاننگ اینڈ انجینئرنگ) میپکو اشفاق احمد اعوان نے پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او کنسٹرکشن میپکو بہاولپور سب ڈویژن محمد نعمان کو 19اگست 2025ء سے مسلسل غیر حاضری پر ملازمت سے برطرف کرنیکی سزا سنائی ہے‘ بتایا گیاہے کہ مذکورہ ایس ڈی او کو غیر حاضری پر متعدد نوٹسز بھجوائے گئے جسکا کوئی جواب نہ دیا گیا اور نہ ہی وہ دفتر حاضر ہوئے۔چناچہ ان کو محکمانہ قوانین کے تحت طویل غیر حاضری پر برطرفی کی سزا دی گئی ہے ۔