• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں،جماعت اسلامی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر عبدالمتین اخونزادہ ، صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ کاکڑ اور امیر ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند نےایئرپورٹ روڈ پر ہنہ اوڑک کے متاثرہ خاندانوں کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان میں بدامنی اور دہشت گردی کے مسلسل بڑھتے ہوئے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ایسے میں بلوچستان میں آباد تمام قوموں، قبائل اور طبقات کو اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ امن سب کی مشترکہ ضرورت ہے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
کوئٹہ سے مزید