• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرانوں کی بنیادی وجہ نااہل افراد کو اقتدار میں لانا ہے، سیف اللہ کاکڑ

کوئٹہ (پ ر)تحریک انصاف کے رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش موجودہ بحرانوں کی بنیادی وجہ عوامی مینڈیٹ کی مبینہ چوری اور فارم 47 کے ذریعے نااہل افراد کو اقتدار میں لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حقیقی عوامی نمائندے برسراقتدار ہوتے تو ملک کو موجودہ صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے تاکہ وہ ملک کو بحرانوں سے نکال سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کو عوامی حمایت حاصل ہوئی، اس لیے اس کا مینڈیٹ واپس کیا جائے، کیونکہ مزید تاخیر ملک و قوم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید