• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی احتساب بیوروکیجانب سے اسلامیہ بوائز کالج میں سیمینار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بدعنوانی کے خلاف جاری آگاہی مہم کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو بلوچستان نے اسلامیہ بوائز کالج کوئٹہ میں "نیب کے کام کا طریقہ کار اور بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کے کردار" کے عنوان سے ایک سیمینار کا انعقاد کیاڈپٹی ڈائریکٹر نیب بلوچستان فرحان یوسف خان نے طلباء سے خطاب کے دوران اس بات پر زور دیا کہطلباء معاشرے میں تبدیلی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ وہ اپنی زندگیوں میں دیانتداری اور احتساب کو بنیاد بنائیں اور بدعنوانی سے نفرت کریں اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود احتسابی اور دیانت داری اسلام کے بنیادی اصول ہیں اور بدعنوانی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتااقربا پروری، رشوت، سفارش، زور زبردستی اور جانبداری کرپشن کی اقسام ہیں جوائنٹ ڈائریکٹر کالجز سیدہ نیاز اور پرنسپلاسلامیہ بوائز کالج کوئٹہ عبدالرشید خان علیزئی نے بھی خطاب کیا۔
کوئٹہ سے مزید