کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ڈی آئی جی اسپیشل برانچطاہر علاءالدین کاسی نے بلوچستان کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹر بدر لائن کا دورہ کیا بیرکس، ڈسپنسری اور ڈاگ سینٹر کا معائنہ کیا ڈاگ سینٹر کے عملے کیپیشہ ورانہ تربیت کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ ان اقدامات سے محکمے کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پی/کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری اشفاق احمد نے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، اہلکاروں کی فلاح و بہبود اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔