کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے ہنہ اوڑک میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کا قتل انسانیت سوز اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں 10 سے زائد افراد کی شہادت افسوسناک ہے اور یہ شہریوں کے حقِ زندگی پر حملہ ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گرد عناصر کو سخت سزا دی جائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ راحب خان بلیدی نے ہنہ اوڑک کے عوام کے پرامن دھرنے کی حمایت کرتے ہوئے اسے آئینی و جمہوری حق قرار دیا اور متاثرہ علاقوں میں فوری امن کے قیام پر زور دیا۔