کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے زیارت میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار اور ہنہ اوڑک واقعے میں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ایک بیان میں انہوں نے زیارت میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور شدید افسوس کا اظہار کیا ہےانہوں نے کہا کہ ایسیبزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندیاورلواحقین کے لیے صبر جمیل اور زخمیوںکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔