• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ڈاکٹروں اوراساتذہ کے مسائل حل کرے ، مرتضیٰ کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ کاکڑ نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی ہڑتال اور او پی ڈی کی بندش کے باعث ہزاروں مریض خصوصاً دور دراز علاقوں سے آنے والے غریب شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیںمسائل کو بات چیت کی بجائے طاقت سے حل کرنا دانشمندی نہیں حکومت ڈاکٹروں ، سرکاری ملازمین ،اساتذہ کے مسائل حل کرے اور انہیں ڈیوٹی کا پابند بنائےیہ بات انہوں نے ژوب میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ژوب میں ہیضے کی وبا نے صورتحال کو سنگین بنادیا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید