• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن : طویل لوڈشیڈنگ، عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع چمن کے سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چمن میں طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہےبیان میں کہا گیا ہے کہ چمن شہر کو روزانہ 18 سے 20 گھنٹے بجلی کی بندش کا سامنا ہے جبکہ کئی علاقوں میں مسلسل 2 سے 3 دن تک بجلی غائب رہتی ہےشہر میں لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے تاجر ،مریض ،طلبا اور عام شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں اور کاروبار سمیت دیگر امور تباہ ہوکر رہ گئے ہیں ڈی ایچ کیو اسپتال اور پرائیویٹ کلینکس میں جنریٹر کے بغیر مریضوں کا علاج ناممکن ہوچکا ہے طلبا کی تعلیم متاثر ، واٹر سپلائی اسکیمیں بند ہونے سے پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہےبیان میں صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید