کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کرائم برانچ لورالائی ریجن نے ژوب اور پاک افغان بارڈر قمرالدین کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے قتل اور اغوا کے مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان گرفتارلیا۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی جی کرائم برانچ بلوچستان عبد الحمید کھوسہ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ قتل اور اغوا میں ملوث عناصر بازار اور پاک افغان بارڈر قمرالدین میں موجود ہیں جس پر ڈی ایس پی کمال خان کی سربراہی میں ایک ٹیم شکیل دی جس نے بازار اور پاک افغان بارڈر قمرالدین کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔کارروائیاں کرکے قتل اور اغوا کے مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان، اسحاق، رؤف اور وارث مردانزئی کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کرائم برانچ لورالائی ریجن کر رہی ہے۔