لاہور (این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پٹرولیم لیوی کی صورت بھٹہ وصولی کیخلاف 10جولائی جمعہ کو ملک گیر دھرنوں اور مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی خواتین کی ساتھ جو گھناؤنا واقعہ ہوا وہ انتہائی شرمناک ہے، غیر ملکی خواتین کے اغواء اور ریپ کیس کا مقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جائے۔ منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے پانیوں پر بھارتی جارحیت کے مسئلہ کو بھرپور طریقہ سے عالمی فورمز پر اٹھانے، ایران، پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پر کام کے فوری آغاز اور ایران سے باضابطہ تجارت شروع کرنے کے مطالبات کئے۔ حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر آزاد کشمیر مسئلہ کے حل کیلئے مذاکرات کی میز سجائے۔