کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ساحل سمندر پر پھول فروخت کرنے والی کم عمر دو بچیوں کی بازیابی سے متعلق درخواست پر پولیس نے دونوں کو سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردیا، والد احاطہ عدالت میں بھی بیٹیوں سے لپٹنے کی کوشش کرتا رہا۔ لڑکیوں نے باپ سے ملنے سے انکار کردیا، سندھ ہائی کورٹ نے تفتیشی افسر کو لڑکیوں کا بیان ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی ہے، پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لڑکی نے قربان نامی لڑکے سے شادی کرلی ہے۔ درخواست گزار کی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بڑی لڑکی کی عمر 14 سال ، قربان نامی شخص نے اغوا کیا ہے، 14 سالہ بیبو 6 سالہ بہن علینہ کو بھی ساتھ لے گئی ہے، لڑکی بیبو نے کہا کہ والد ظلم کرتا تھا ،میں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔