• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیاروں سے پرندے ٹکرانے سے متعلق موثر اقدامات کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی میں پرندوں کے طیاروں سے ٹکراؤ کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے کراچی انتظامیہ نے مربوط کوششیں کرنے کے لئے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے پیر کو کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدار ت جائزہ اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ائر پورٹ کے اطراف تمام علاقوں سے جہاں طیاروں کو پرندوں سے ٹکرانے کے خطرات ہیں کچرہ کی ڈمپنگ کی روک تھام کی جاے گی اور وہاں مستقل صفائی کے انتظامات کئے جائیں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید