کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، جنرل سیکرٹری ملک الیاس شاہوانی، چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی، وائس چیئرمین سید عبدالنعیم آغا، پریس سیکرٹری خلیل اللہ کھیازئی و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن بلوچستان اپنے حقوق کے حصول کے لیے سراپا احتجاج ہیںحکومتِ کو چاہیئے کہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گفت و شنید کے ذریعے ان مسائل کو فوری طور پر حل کرےانہوں نے کہا کہ بیوروکریسی ان مسائل کو حل کرنے کے بجائے مسلسل لیت و لعل سے کام لے رہی ہےجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہےڈاکٹروں کو بلاوجہ معطل کرکے حالات کو مزید خراب کیا جا رہا ہےانہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ بیوروکریسی اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کرے اگر پھر بھی ان مسائل کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو بلوچستان بھر میں سخت گیر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔