• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ نے بلوچستان کے ضلع زیارت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارِ کیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے جوان قوم کے ہیرو ہیں ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
کوئٹہ سے مزید