• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کے حکم پر 9 سال سے زیر التواء پاسپورٹ کا اجراء

کوئٹہ(پ ر)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد عالم کا 9 سال سے زیر التواء پاسپورٹ دلوا دیا گیا،درخواست گزار محمد عالم نے بتایا کہ متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا پاسپورٹ فوری طور پر جاری کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا پاسپورٹ جاری کر دیا۔
کوئٹہ سے مزید