• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کی محفوظ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، ڈاکٹر نور قاضی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر نور قاضی اور ڈاکٹر لبنیٰ خلیل نے کہا ہے کہ بلوچستان ہیلتھ کیئر کمیشن صوبے میں صحت کی محفوظ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اوراتائیت کے خاتمے کیلئے خودمختار ریگولیٹری ادارے کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہا ہےلوگ علاج کےلئے صرف رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ طبی اداروں اور مستند طبی ماہرین سے رجوع اور غیر قانونی طبی سرگرمیوں کی بروقت اطلاع کریں تاکہ فوری کارروائی کی جاسکے یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قائم تمام سرکاری و غیر سرکاری ، خودمختار و نیم خود مختار ٹرسٹ و دیگر مراکز صحت کے لئے ضروری ہے کہ وہ کمیشن کے مقررہ قوانین کے مطابق جلد از جلد اپنی رجسٹریشن اور لائسنسنگ مکمل کریںانہوں نے کہا کہ کمیشن میں شکایات کے ازالے کے لئے ایک ڈائریکٹوریٹ موجود ہے جس میں مریض اس کے لواحقین اور مراکز صحت میں کام کرنے والا طبی عملہ بھی اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید