کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) چیف کمشنرانلینڈ ریونیوبلوچستان عبدالمالک درانی نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قانونی طریقہ سےتجارت کرنے والوں کو ہمیشہ تحفظ فراہم کیا ہے مستحکم معیشت کیلئے فعال ٹیکس سسٹم کا نفاذضروری ہےٹیکسز کی ادائیگی قومی فریضہ ہے کسی بھی ملک کا نظام چلانے کیلئے ٹیکسز کی ادائیگی ناگزیر ہوتی ہے،ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لئےاقدامات شروع کردیئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیاچیف کمشنر انکم ٹیکس بلوچستان نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے نئے مالی سال کے آغاز سے ہی صوبے بھر میں ٹیکس ریکوری کا آغاز کردیاہے اور پہلے مرحلے میں کوئٹہ شہر کو آٹھ زونز میں تقسیم کرکہ مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کریں گی۔