• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید آلات سے ریسکیو کی فلڈ ریسپانس صلاحیت میں نمایاں اضافہ، سلمان رفیق

لاہور (جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے ریسکیو 1122 ہیڈ کوارٹر کا خصوصی دورہ کیااور فلڈ پریپیئرڈنیس اور ریسکیو کی استعداد کار کا تفصیلی جائزہ لیا ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے فلڈ ریسپانس کیلئے خریدے گئے جدید ریسکیو آلات کا تفصیلی معائنہ کیا۔صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ جدید آلات اور پیشگی منصوبہ بندی سے ریسکیو 1122کی فلڈ ریسپانس صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید جیٹ سکئی، ایلومینیم ریسکیو بوٹس، لائف جیکٹس اور جدید کمیونیکیشن آلات خریدے گئے ہیں۔
لاہور سے مزید