• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

UHS کی پاکستان کے پہلے ایم ایس اسٹروک انٹروینشن پروگرام کی منظوری

لاہور (جنرل رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ملک میں پہلی بار ایم ایس اسٹروک انٹروینشن (لیول فور) ڈگری پروگرام کی منظوری دے کر پاکستان میں فالج کے جدید علاج اور نیورو انٹروینشن کی تعلیم کے ایک نئے دور کا آغاز کر دیا۔ اس پروگرام کا مقصد ایسے اعلیٰ تربیت یافتہ ماہرین تیار کرنا ہے جو جدید کیتھیٹر بیسڈ طریقوں کے ذریعے فالج اور دماغی خون کی شریانوں کی پیچیدہ بیماریوں کا علاج کر سکیں۔ اس تاریخی فیصلے کی منظوری بدھ کے روز وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی زیر صدارت ہونیوالے اکیڈمک کونسل کے 43ویں اجلاس میں دی گئی۔
لاہور سے مزید