• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی کارکنوں کو اٹھا کر ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ کی جاتی ہے، سید حسن مرتضیٰ

لاہور ( کورٹ رپورٹر، اپنے نامہ نگار سے) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی،آئین شکنی، بیروزگاری میں جکڑی قوم کو کون کون سے کڑے لگانا چاہتی ہے؟آج کوئی بات نہیں کر سکتا،آج بھی سیاسی کارکنوں کو اٹھایا اور ایکسٹرا جوڈیشل کلنگ کی جاتی ہےکسی کے نیفے میں پسٹل چل رہا ہے لیکن جب کسی بڑے کا بچہ پکڑا جائے تو پسٹل نیفے کے ساتھ لٹک جاتا ہےوکلا نے اس آئینی بحران سے قوم کو نکالنا ہے۔وہ پیپلز لائرز فورم پنجاب کے زیر اہتمام کراچی شہداء ہال میں عادی مجرمان بل کے موضوع پر سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر ر ہے تھے۔سیمنار سے معروف کالم نگار سہیل وڑائچ، عابد ساقی ،تجزیہ کار مہمل سرفراز، پروفیسر سید عظیم ،ملک عمران کھوکھر ،آصف بلوچ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر، صدر پی ایل ایف پنجاب راحیل کامران چیمہ، شکیل پاشا، راو خالد احمد،عظیم حفیظ، رانا صائم، گلفام سروش، افتخار گجر،قمر خان ،اقراء عمر، عارف خان، رانا افتخار ،سمیت وکلا کی کثیر تعداد موجود تھی۔
لاہور سے مزید