لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) اور سابق صوباءی وزیر ابراہیم حسن مرادنے بنگلہ دیش کے وزیرِ تعلیم اے این ایم احسان الحق سے ڈھاکہ میں ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیم، تحقیق، علمی روابط، افرادی قوت کی ترقی اور باہمی تعاون کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔