لاہور (پ ر) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) اور پاکستان سنگل ونڈو نے پاکستان میں تجارتی سہولت کاری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے، ایگزیکٹو تعلیم اور مشترکہ تحقیق کے فروغ کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں ۔معاہدے پر پاکستان سنگل ونڈو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب حیدر اور لمز کے پرووسٹ ڈاکٹر طارق جدون نے دستخط کیے۔اس موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹر محمد عدیل ظفر، ڈین، سلیمان داؤد اسکول آف بزنس ، اور ڈاکٹر سید محمد حسن، ایسوسی ایٹ پروفیسرِ معاشیات، نے بھی نمائندگی کی۔