لاہور( جنرل رپورٹر ) چیئرپرسن و ڈین، شیخ زاید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں کی قیادت میں ادارے میں طویل عرصے سے زیر التواء فیکلٹی پروموشنز کے معاملات کامیابی سے حل کر دیے گئے۔ ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کی سفارشات کی روشنی میں 34فیکلٹی ممبران کو اگلے عہدوں پر ترقی جبکہ ایک افسر کو گریڈ 20میں پلیسمنٹ دی گئی۔