• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرپسند عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے، مولانا ہدایت الرحمٰن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے اور عوام اپنی جان و مال کے تحفظ سے محروم ہیں۔ انہوں نے زیارت، ہنہ اوڑک اور دیگر علاقوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن کا قیام ریاست کی ذمہ داری ہے، تاہم حکومت اس حوالے سے ناکام دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شرپسند عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی، متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف اور بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں، جبکہ جماعت اسلامی نے شہداء کے لواحقین کے مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا۔
کوئٹہ سے مزید