کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے،بلوچستان کی عوام، قبائل اور سیکورٹی ادارے دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، دشمن قوتوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہے ہیں،خضدار واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔