کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد نمبر 3 میں خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیاسی سی ٹی وی اور موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں، ویڈیوز میں مشتعل ہجوم کو خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج کے مطابق خاتون خود کو ہجوم سے بچانے کے لیے قریب واقع چائے کے ہوٹل سے اٹھائی گئی کرسی کے ذریعے اپنا دفاع کرتی رہی۔ واقعہ 9 جولائی کوناظم آباد تین نمبر میں واقعے م میوزک اکیڈمی کے باہر پیش آیا جہاں اہلِ علاقہ نے اکیڈمی میں مبینہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے وہاں دھاوا بول دیا اور وہاں موجود خواتین کو حراساں کیا۔ منظر عام۔پر آنے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے خاتون چائے کو ہوٹل پر موجود ہیں جہاں مشتعل عوام کے ہجوم نے انکو گھیرا ہوا ہے جبکہ خاتون ایک کرسی کی مدد سے اپنا دفاع کرتی رہی ۔ پولیس کے مطابق عشرت ملک نامی خاتون کو میوزک اکیڈمی سے گھر واپسی کے دوران ہوٹل کے قریب روک کر ہراساں کیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے اور میوزک اکیڈمی میں زبردستی داخل ہونے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔۔ مقدمہ شاکر علی کی مدیعت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ متن کے مطابق مدعی نے موقف اختیار کیا کہ ناظم آباد نمبر 3 میں شاکر اکیڈمی کے نام سے آرٹ اکیڈمی چلاتا ہوں جہاں پر موسیقی اور قوالی سکھاتا ہوں اور میرے پاس مختلف آرٹ اسٹوڈنٹس سیکھنے آتے ہیں 9 جولائی کو میں بوقت ساڑھے 10 بجے اپنی اکیڈمی میں ٹرینگ دے رہا تھا کہ اسی دوران ایک شخص بنام عظمت شاہ جو کہ نشے کی حالت میں معلوم ہورہاتھا دو مزید افراد کے ہمراہ اکیڈمی میں داخل ہونے کی کوشش کی چونکہ نشے کی حالت میں تھا لہذا میں نے اسکورو کا اور منع کیا تو اپنے ساتھیوں کے ساتھ زبر دستی اکیڈمی میں داخل ہو رہا ہر نکالنے کی کوشش کی تو اس نے اسلحہ نکال لیا۔