کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ 5اگست کو پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی قید کو تین سال مکمل ہو جائیں گے، اس موقع پر ملک بھر میں "یومِ سیاہ" منایا جائے گا۔ ہفتے کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے معیشت کی بہتری، برآمدات میں اضافے، ہیلتھ کارڈ، بلین ٹری سونامی اور دیگر اہم منصوبے متعارف کرائے۔