کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 3 بچوں سمیت 27 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 23 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ، رضویہ سوسائٹی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے بخت محمد جبکہ عزیز آباد پولیس نے 2 بھائیوں سمیت 3افغان بچوں قاسم ولد عبدالقیوم ، عزت ولد سخی داد اور عمر ولد سخی داد کو حراست میںلے لیا۔