کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے حوالے سےایم کیو ایم پاکستان کے تحت جنرل ورکرز اجلاس اتوار کی شب مرکز بہادر آباد پر رات 8بجے ہوگا، جس سے ایم کیو ایم کے مرکزی سنیئر رہنما سید مصطفی کمال،انیس قائم خانی، منتخب نمائندےخطاب کریں گے، ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک کے سلسلے میں احتجاجی پروگرام کے بارے میں کار کنوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔