• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مین ہولز کے ڈھکنوں کے نیچے حفاظتی جال نصب کیے جائیں گے، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں مین ہولز کے ڈھکنوں کے نیچے حفاظتی جال نصب کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں زیادہ آمدورفت والے علاقوں اور عوامی تحفظ کے حوالے سے حساس مقامات کو ترجیح دی جائے گی، ہم نے طارق روڈ پر اس پائلٹ منصوبے کا کام یاب تجربہ کیا جس کے نتائج حوصلہ افزا ہیں، یہ اقدام صرف ایک انجینئرنگ حل نہیں بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہے، ہمارا مقصد ہے کہ آئندہ کوئی بھی بچہ یا شہری ایسے قابلِ تدارک حادثات کا شکار نہ ہو۔وہ ہفتے کو یہاں طارق روڈ کا دورہ کررہے تھے، جہاں انہوں نے منصوبے کے تحت پہلے حفاظتی جال کی تنصیب اور کام یاب آزمائش کا معائنہ کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید